Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
رمضان المبارک : "مہنگائی کے خلاف اتحاد" تشکیل، عوام کو مقررہ نرخوں‌ پر چیزیں‌ خریدنے پر قائل کرنے کا فیصلہ |

رمضان المبارک : “مہنگائی کے خلاف اتحاد” تشکیل، عوام کو مقررہ نرخوں‌ پر چیزیں‌ خریدنے پر قائل کرنے کا فیصلہ

رمضان المبارک : “مہنگائی کے خلاف اتحاد” تشکیل، عوام کو مقررہ نرخوں‌ پر چیزیں‌ خریدنے پر قائل کرنے کا فیصلہ

منافع خوروں اور زخیرہ اندزوں کےخلاف عوام اور سول سوسائٹی نے ایک بار پھر مضبوط دیوار بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، ”مہنگائی کے خلاف اتحاد“کے نام سےمہم رمضان المبارک سے قبل ہی زور پکڑ گئی، عوام اور سول سوسائٹی نے اپنی صارف والی قوت کااستعال کرتےہوۓ ناجائز منافع خوروں کا بائیکاٹ کردیا

کراچی( مزمل فیروزی ) : جہاں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے عوام کا خون چوسنے کے ارادوں کو حتمی شکل دینی شروع کردی ہے وہیں عوام اور سول سوسائٹی نے ایک بار پھر ان کے ارادوں کے سامنے مضبوط دیوار بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عوام اور سول سوسائٹی نے اپنی صارف والی قوت کا احساس کرتے ہوئے اس قوت کو ناجائز منافع خوروں کے سامنے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا کے معروف ایکٹوسٹ خواتین و حضرات اور عام صارفین کی گزشتہ دنوں ایک آن لائن میٹنگ میں

“مہنگائی کے خلاف اتحاد”

کے نام سے گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے یہ گروپ سوشل میڈیا، روایتی میڈیا اور ذاتی ملاقاتوں کے ذریعے لوگوں کو اس طرف مائل کرے گا کہ وہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کا بائیکاٹ کریں۔

گروپ نے چار مختلف کیٹیگریز یعنی (1) کریانہ (2) سبزی (3) پھل (4) ڈیری کا تعین کیا اور ہر کیٹیگری میں چار چار ان بنیادی اشیاء صرف کا تعین کیا جن کی رمضان میں کھپت اور فروخت میں اضافے کے باوجود معیشت کے بنیادی کلیہ طلب و رسد کو ناجائز ذخیرہ اندوزی کے ذریعے تباہ کرکے قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا جاتا ہے۔

میٹنگ میں طے پایا کہ تمام اشیاء کے 6 اپریل کے نرخ کو پورے رمضان المبارک کے لیے فکس کردیا جائے اور جو دکاندار ان سے زیادہ نرخ طلب کرے اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس سے کچھ بھی نہیں خریدا جائے گا۔

گروپ نے کیٹیگری کے حساب سے رمضان کے لیے درج ذیل زیادہ سے زیادہ نرخ طے کیے ہیں:-

سبزی

آلو = 30 روپے کلو

پیاز = 30 روپے کلو

ٹماٹر = 20 سے 25 روپے کلو

مٹر = 70 سے 75 روپے کلو

لہسن = دیسی 70 روپے پاؤ

لیموں دیسی = 50 روپے پاؤ

لیموں برامدی = 30 روپے پاؤ

پھل

خربوزہ = 40 سے 50 روپے کلو

تربوز = 40 سے 50 روپے کلو

کیلا = 120 روپے درجن

کھجور عمدہ = 300 روپے کلو

کھجور درمیانہ = 225 روپے کلو

کریانہ

بیسن = 180 روپے کلو

پکانے کا تیل اچھا والا = 270 روپے لیٹر

پکانے کا تیل = 230 روپے لیٹر

آٹا چکی = 65 روپے کلو

چینی = 98 سے 100 روپے کلو

ڈیری مصنوعات

دودھ کچا 5 تا 6 فیصد چکنائی والا = 120 روپے لیٹر

دودھ 5 فیصد سے کم چکنائی والا = 100 روپے لیٹر

دہی 5 تا 6 فیصد چکنائی والا = 180 روپے کلو

دہی 5 فیصد سے کم چکنائی والا = 150 روپے کلو

گروپ نے عوام سے درخواست کی اپنے مفاد کے لیے تمام تر سیاسی، لسانی، علاقائی اور ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں۔اگر عوام نے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے رمضان کے پہلے 15 دن اس مہم پر سختی سے عمل کرلیا تو یہ ہمیشہ کے لیے طاقت بن جائے گی۔

گروپ نے فوری طور پر اپنی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔