کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم، پولیس کی اعلیٰ قیادت بھی پریشان، حتمی پلان تشکیل
کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔
اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سمیت درج مقدمات کی تفتیش میں بہتری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
شہر قائد میں منشیات فروشوں سمیت اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری۔
حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔
شہر میں ابتک 37 ہزار سے زائد cctv کیمرہ کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔
اجلاس کے دوران تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ہدایات جاری۔
اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل نگرانی کے لئے محکمے کا ویلفئر ڈیپارٹمینٹ مکمل طور پر متحرک ہے۔
کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ذالفقار علی لارک، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نعمان صدیقی، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔