ٹی ایل پی پر ہابندی کا امکان
وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔انسداد دہشتگردی کے ایکٹ 1997 کے رولز 11 بی کے تحت تحریک لبیک پر پابندی لگائی جائے گی۔مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا چلانےوالےلوگ سرینڈر کردیں ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے لیکن مظاہرین ہر صورت فیض آباد اوراسلام آبادآنا چاہتے تھے۔اس ملک میں ختم نبوت کو کوئی ڈر نہیں ہے۔جی ٹی روڈ مکمل طور پر بحال ہے، موٹر وے بحال ہے۔دو پولیس والے اور تین لوگ شہید ہوئےہیں۔