پولیس گردی، اہلکاروں کا صحافی کے گھر پر دھاوا، خواتین کو بھی نہ بخشا
قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے صحافی توصیف احمد کے گھر گھس کر دروازتے توڑ ڈالے اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
توصیف احمد کے مطابق وہ تروایح پڑھنے کے لیے مسجد گئے ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکار لیڈی پولیس کے بغیر اس کے گھر گھسے ، اہلکاروں نے گن پوائنٹ پر میرے کمسن بچوں اور اہلیہ کو ہراساں کیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی،اہلکار گھر سے میرا موبائل اور دیگر قیمتی چیزیں بھی اٹھا کرلے گئے۔توصیف احمد نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان∠