Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی: پولیس اہلکار کی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش |

کراچی: پولیس اہلکار کی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش

کراچی: پولیس اہلکار کی خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، مقدمہ درج

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں اسپیشل برانچ کے اہلکار آصف کے خلاف خاتون کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعیہ صفیہ زوجہ علی محمد کی رپورٹ پر مقدمہ 274/21 زیر دفعہ 354 درج کرلیاگیا۔

مدعیہ صفیہ کے مطابق وہ اپنی چھوٹی بچی کے ساتھ ناظم آباد نمبر 3 پر جونہی رکشہ سے اتری تو نشہ میں دھت آصف نے اسے زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی۔

ملزم پولیس اہلکار آصف نے اسے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر کھینچ کر لیجانے کی کوشش کی۔

شور شرابے پر لوگ جمع ہو گئے ۔

ملزم پولیس کانسٹبل اسپیشل برانچ آصف اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ جسے قبضہ پولیس میں لے لیاگیا ہے۔

مدعیہ کے مطابق ملزم نے سریراہ اسکی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے۔

مدعیہ صفیہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب غلام نبی میمن ۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی ۔ ایس ایس پی سینٹرل اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیاجائے اور ملزم پولیس اہلکار کو جلد از جلد پابند سلاسل کیاجائے ۔