تحریک لبیک کالعدم قرار، کابینہ نے منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے اور پابندی کی منظوری دے دی۔
کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی سفارش پیش کی گئی، اس سفارش کو عمران خان کل ہی منظور کرچکے تھے جس کے بعد آج صبح اجلاس میں یہ کابینہ اراکین کے سامنے پیش کی گئی۔
کابینہ اراکین نے سفارش کو منظور کرتے ہوئے ٹی ایل پی پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی۔
واضح ہے کہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ٹی ایل پی کے کارکنان نے احتجاج کیا، جس کے دوران ملک کی اہم شاہراؤں، موٹر وے اور ہائی ویز کو بند کیا گیا جبکہ مظاہرین کے تشدد سے دو پولیس اہلکار شہید اور 300 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔