گجر نالہ مکانات انہدام، عوامی ورکر پارٹی اور کراچی بچاؤ تحریک کے کارکنان گرفتار، خواتین بھی شامل
کراچی: رمضان المبارک کے دوران گجر نالہ آپریشن کو رکوانے کے لیے متاثرین کے ساتھ مل کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے والے سیاسی جماعت کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
عوامی ورکرز پارٹی اور کراچی بچاؤ تحریک کے کارکنان اور متاثرین گجر نالا نے 15اپریل بروز جمعرات صبح7بجے بمقام ضیاالدین ہسپتال پرhuman chain بنانے کا اعلان کیا، اس احتجاج کا مقصد رمضان المبارک کے مہینے میں آپریشن کو ملتوی کروانا ہے تاکہ متاثرین کو ماہ صیام میں ریلیف مل سکے، یہ آپریشن علاقہ مکینوں کے لئے عذاب کی کیفیت اختیار کر چکا ہے‘۔ اے ڈبلیو پی کے جنرل سیکریٹری خرم علی نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سے احتجاج میں شرکت کی خصوصی درخواست بھی کی تھی۔
کراچی بچاؤ تحریک اور عوامی ورکر پارٹی کے تمام گرفتار ورکروں کو رہا کیا جائے ـ حق کے لڑنا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے ـ
ایسے دستور کو صبح بےنور کو میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا ـ
#ReleaseKBTProtestors— Hafeez Baloch AWP (@BalochHafeez201) April 15, 2021
آج صبح جب پروگرام کے مطابق اے ڈبلیو پی کے بی سی کے اراکین ضیا الدین اسپتال کے پاس پہنچے تو پولیس نے انہیں کوثر نیازی کالونی سے گرفتار کر کے حیدری تھانے منتقل کردیا۔ حراست میں لے جانے والے افراد میں خرم علی، ارم، زارا، اسرار اور دیگر شامل ہیں۔
گجرنالہ، مکانات کی مسماری پر احتجاج کرنے والے متعدد نوجوان گرفتار، AWP کی شدید مذمت
سول سوسائٹی کے نمائندگان اور متاثرین گجر نالہ نے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
And once again Karachi Police have arrested @AliMantiq and his comrades. This is just criminal. Really telling who are state decides to go after. Won’t arrest marauding violent crazies but will arrest activists fighting for the rights of the forgotten. Laanat https://t.co/9h7agCaCq0
— Zebunnisa Burki (@zburki) April 15, 2021