فارن فنڈنگ کیس۔۔ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے درخواست گذاراکبرایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو بھی رواں سال مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔