دروازے کی دہلیز سے کچرا اٹھانے کا مشن، چینی کمپنی کے ساتھ بیٹھک
چھانگی کانجی چائنیز کمپنی گاڑیوں اور سینیٹری ورکرز کا فوری اضافہ کرے۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر چنہ
گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے علاقہ وائزحکمت عملی تیار کرکے پلان دیں، رمضان المبارک میں اہم جگہوں پر افطار کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر چنہ نے ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کام کرنے والی چھانگی کانجی چائنیز کمپنی کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے علاقہ وائز حکمت عملی بنانے اور فوری طور پر پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سو فیصدگھر وں سے کچرا نہیں اٹھایا جائے گا عوام کو فوری ریلیف نہیں ملے گا اس کے لئے چائینز کمپنی اپنے وسائل جس میں گاڑیاں، عملہ ڈسٹ بن و دیگر مشینری شامل ہے ان کا اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوری طور پر رزلٹ چاہئے۔ مزید براں انہوں نے ضلع شرقی اور جنوبی کی یوسی وائز رپورٹ کا بھی مطالعہ کیا، دریں اثناء رمضان المبارک کے سلسلے میں ہدایت دیتے ہوئے کہا شہریوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے شہر میں مختلف پوائینٹس پر اجتماعی افطار کے انتظامات کئے جاتے ہیں ان پوائنٹس پر پورے رمضان اضافی سنیٹری ورکرز اور ڈسٹ بن تعینات کئے جائیں۔رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے کسی شہری کو شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد و امام بارگاہ کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔اجلاس میں چائنیز کمپنی کے سربراہان، منیجرز، ایس ایس ڈبلیوایم بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر موجود تھے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ گھرسے کچرا اٹھانے اورکتنے دن میں سوفیصد انتظامات مکمل ہونگے اسکی مکمل رپورٹ جلد دیں تاکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔