تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاوفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداددہشت گردی ایکٹ1997کےتحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سفارش کی تھی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے امیدہےآج کل میں معاملات درست ہوجائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ حقیقت سمجھتے ہوئے علما ہمارا ساتھ دیں ہم چاہتے تھےیہ مسئلہ بہتری کے ساتھ حل ہو۔
لاہور پولیس کی جانب سے پرتشددواقعات میں ملوث افرادکوگرفتارکرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی، سی آئی اے پولیس کو شرپسندوں کو گرفتارکرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔سی آئی اے پولیس شرپسندوں کی نشاندہی کیلئےویڈیوزکررہی ہے ، گرفتاری کے خوف سے سیکڑوں شرپسند روپوش ہو گئے ہیں ہنگاموں کےدوران 2پولیس اہلکارشہیداور500کےقریب زخمی ہو ئے تھے ، پولیس نےہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کررکھے ہیں۔