Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سیاست میں بڑی ہلچل، ذوالفقار مرزا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان |

سیاست میں بڑی ہلچل، ذوالفقار مرزا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کا گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ، عمران اسماعیل کی چھٹی کا جلد امکان

کراچی: وفاقی حکومت نے 2018 سے سندھ میں تعینات گورنر اور عمران خان کے قریبی ساتھی عمران اسماعیل سے عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو رواں ماہ عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اُن کی چھٹی کی بنیادی وجہ حلقہ این اے 249 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی ناکامی بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر عوام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے جے ڈی اے کی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر فہیمدہ مرزا کے شوہر ذوالفقار مرزا کا انتخاب کیا ہے، عمران اسماعیل کے بعد انہیں گورنر بنایا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ذوالفقار مرزا سندھ کے وزیرداخلہ رہ چکے ہیں، انہوں نے لیاری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد انہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی کوئی عہدہ نہیں دیا۔ ذوالفقار مرزا نے اپنے دور میں لیاری گینگ وار کو جدید اسلحے کے ہزاروں لائسنس تقسیم کرنے کا اعتراف کیا اور انہوں نے عزیز بلوچ کو بھی اپنا بھائی اور بچہ قرار دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے ذوالفقار مرزا کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کے حوالے سے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔ اس تعیناتی کے حوالے سے سُن کر پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

خصوصی رعایت پندرہ روز کے لیے۔ نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔