پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا الیکشن میں شکست کے بعد بڑا اعلان
کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 249 میں شکست قبول کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔
حلقہ این اے 249 میں شکست کے بعد مصطفیٰ کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے اپنے روایتی جارحانہ انداز سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں مصطفٰی کمال نے جہاں نازیبا اور غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اراکین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
جنرل ورکرز اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حلقہ این اے 249 کے لوگوں نے مجھے بہت محبت دی، آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے تمام انتخابات میں اسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے گا، اور آپ کی آواز بنے گا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے بلدیہ ٹاؤن میں ورکرز اجلاس میں بڑا اعلان کر دیا pic.twitter.com/RPQUInCfNp
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) May 2, 2021
واضح رہے کہ 29 مارچ کو ہونے والے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مندو خیل نے میدان مارا جبکہ مفتاح اسماعیل دوسرے اور ٹی ایل پی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔ مصطفیٰ کمال کا چوتھا، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا پانچویں ، چھٹا نمبر رہا۔
کمال صاحب کمال جھوٹ، آپ نے خُد حکومتی جماعت جواین کرنے کے لیے مُجھ سے ملاقات کی۔ میں آپ کے گھر کبھی نہیں آیا۔ اور یہ جو گندی اور گھٹیا زبان آپ میرے لیڈر کے لیے استعمال کر رہے ہیں یہ کسی ٹپوری کی تو ہو سکتی ہے لیڈر کے نہیں۔ مگر آپ لیڈر بھی کہاں pic.twitter.com/aqeiWhOqYL
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 2, 2021