مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے ملاقات کی، گورنر سندھ کا بڑا دعویٰ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کےچیئرمین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے ایک روز قبل بلدیہ ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل اور وزیراعظم کے خلاف غیر اخلاقی اور نازیبا زبان کا استعمال کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’عمران اسماعیل عمران خان کے ناجائز بچوں کی دیکھ بحال کرتا ہے، جہاں جہاں عمران خان کے بچے موجود ہیں، یہ اُن سب کا خیال رکھتا، رکھلوالی کرتا ہے‘۔
مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ عمران اسماعیل نے اُن سے ملاقات کی اور مٹھائی کا ڈبہ لے کر آئے تھے، انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔
کمال صاحب کمال جھوٹ، آپ نے خُد حکومتی جماعت جواین کرنے کے لیے مُجھ سے ملاقات کی۔ میں آپ کے گھر کبھی نہیں آیا۔ اور یہ جو گندی اور گھٹیا زبان آپ میرے لیڈر کے لیے استعمال کر رہے ہیں یہ کسی ٹپوری کی تو ہو سکتی ہے لیڈر کے نہیں۔ مگر آپ لیڈر بھی کہاں pic.twitter.com/aqeiWhOqYL
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 2, 2021
ان سارے الزامات کا جواب دیتے ہوئے گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ ’مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے خود ملاقات کی، کمال صاحب کمال جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ میں کبھی اُن کے گھر نہیں گیا‘۔
عمران اسماعیل نے لکھا کہ ’اور یہ جو گندی اور گھٹیا زبان آپ میرے لیڈر کے لیے استعمال کر رہے ہیں یہ کسی ٹپوری کی تو ہو سکتی ہے لیڈر کی نہیں۔ مگر آپ لیڈر بھی کہاں ہیں‘۔
یہ وفاقی وزیر علی زیدی، عمران خان کے حرامی بچوں کا guardian ہے، پیپر پر یہ guardian ہے جہاں جہاں عمران خان نے حرامی بچے پیدا کئے ہیں: مصطفیٰ کمال#loosetalk 😮 #PSP #PTI pic.twitter.com/ws7ttnTRrB
— Dark Knight 🇵🇰 (@KnightRises_) May 2, 2021