کرونا کی روک تھام کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی اور ٹاسک فورس نے موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد صوبے بھر میں عید سے پہلے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صورت حال کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا گیا جبکہ روک تھام کے حوالے سے بھی سفارشات کی گئیں۔
ٹاسک فورس نے عید سے پہلے سخت یا مکمل لاک ڈاوٗن نافذک رنے کی سفارش کی اور ایامِ عید تفریحی مقامات مکمل بند کرنے اور ساحل پر جانے والے راستوں کو بند کرنے کی بھی تجویز دی۔
ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے حوالے سے پولیس کو ہدایات جاری کی گئیں اور تمام ایس ایس پیز کو حکم دیا گیا کہ وہ عمل درآمد یقینی بنائیں۔