کرونا کیسز، کرکٹ کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ بھی منسوخ
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ورڈ نے اسٹاف ممبران اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کو معطل کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب جاری بیان کے مطابق بائیو سیکیور ببل پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور اسٹاف ممبران کی طبیعت ناساز ہوئی، جس کے بعد انہیں کرونا کی تشخیص بھی ہوئی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجیو شکلا نے آئی پی ایل منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے ہم رواں سال آئی پی ایل منسوخ کررہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر بے قابو ہے، یومیہ بنیادوں پر تین لاکھ سے زائد کیسز جبکہ ڈھائی سے تین ہزار اموات ہورہی ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم اور آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔
#Breaking | BCCI suspends #IPL2021 after players & staff members are testing Corona positive. pic.twitter.com/cqJPtEDgft
— TIMES NOW (@TimesNow) May 4, 2021
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میں حصہ لینے والی ٹیم دہلی کپیٹل اور سن رائز حیدرآباد کے کھلاڑیوں کے کرونا پازیٹیو آئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور مینیجمنٹ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی ٹیم کے امیت مشرا اور وریدیھم کرونا سے متاثر ہوئے۔
BCCI: "It is imperative that the tournament is now suspended and everyone goes back to their families and loved ones in these trying times." Chances of IPL resuming in this summer is highly unlikely if one goes by this statement. Players can go home..
— Venkata Krishna B (@venkatatweets) May 4, 2021