قبضے اور دھمکیاں دینے پر کراچی میں تحریک انصاف کی اہم شخصیت گرفتار
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان کے دست راز کو پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد رکن اسمبلی کو مزید سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جوہر آباد پولیس نے ایس ایچ او غیور عباس کی سربراہی میں چھاپہ مار کر اسلم خان کے کوارڈینیٹر حارث احمد کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق گرفتار کیا۔ کوارڈینیٹر پر زمین پر قبضے، غیرقانونی تعمیرات، لینڈگریبنگ اور دھمکانے کے الزمات ہیں۔
کوارڈینیٹر کی گرفتاری کے بعد ایم این اے اسلم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اور سنگین الزامات اور مسائل ایم این اے اسلم خان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے حارث احمد ایم این اے اسلم خان کے کوڈینیٹر اور پرانے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حارث احمد کو نارتھ کراچی 11 اے میں پلاٹ پر غیرقانونی قبضہ کرنے پر گرفتار کیا۔
کراچی: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا کاررنامہ، 6 ماہ میں 200 غیر قانونی تعمیرات،30 کروڑ بھتہ وصول