Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
اورنگی ٹاؤن، امین الحق کے حلقے میں‌ پانی کا سنگین بحران، عوام رُل گئے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بے فکر |

اورنگی ٹاؤن، امین الحق کے حلقے میں‌ پانی کا سنگین بحران، عوام رُل گئے، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بے فکر

اورنگی ٹاؤن، امین الحق کے حلقے میں‌ پانی کا سنگین بحران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بے فکر

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں اور بالخصوص غازی آباد میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پمپ موجود ہونے کے بعد گزشتہ چالیس روز پانی فراہم نہیں کیا گیا، پانچ روز قبل دس منٹ کے لیے لائن میں پانی چھوڑا گیا اور پھر لائن کو بند کردیا گیا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ دس منٹ کے بعد پانی کو دوبارہ بند کردیا گیا، گزشتہ پانچ روز سے گھروں میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں اور مہنگائی کی وجہ سے وہ ٹینکر نہیں ڈلوا سکتے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ این اے 251 رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور رکن صوبائی اسمبلی برائے حلقہ پی ایس 117 سے منتخب ہونے والے رکن صداقت حسین کے سامنے بار بار مسئلہ بیان کیا، مگر انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ایک شہری نے بتایا کہ ’ہم اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی پر ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد بھی گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی‘۔ خدیجہ نامی خاتون نے ایم کیو ایم پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے ہم سے ووٹ اپنا کہہ کر مانگا مگر یہ پرائے سے بھی بدتر ہوگئے ہیں‘۔