Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایمازون اسٹور پر پاکستان سے لین دین ممکن، فہرست میں نام شامل، باضابطہ منظوری | زرائع نیوز

ایمازون اسٹور پر پاکستان سے لین دین ممکن، فہرست میں نام شامل، باضابطہ منظوری

ایمازون اسٹور پر پاکستان سے لین دین ممکن، فہرست میں نام شامل، باضابطہ منظوری

آئن لائن اسٹور ایمازون نے پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا جو اُن کے پلیٹ فارم سے خریدوفروخت کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے معاشیات و اقتصادیات عبدالرزاق داؤد نے یہ خوش خبری پاکستانی نوجوانوں کو سنائی اور بتایا کہ ’ایما زون اسٹور پر پاکستانی بھی چیزیں فروخت کرسکتے ہیں کیونکہ کمپنی نے پاکستان کا نام بھی فروخت کنندگان ملک میں شامل کرلیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی پاکستان کو آئندہ چند روز میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ ایمازون آن لائن اسٹور کا شمار دنیا کے اُن بڑے پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے جہاں ہر قسم کی اشیا کی آن لائن خریدوفروخت کی جاتی ہے، پابندی کے باوجود بھی کچھ پاکستانی ایمازون اسٹور پر دکانیں کھول کر  غیرقانونی طریقے سے کام کررہے تھے۔

ایمازون اسٹور میں فروخت کنندہ کو خود کو رجسٹرڈ کرنا ہوتا ہے ، جس کے بعد وہ دکان کا مالک بن جاتا ہے اور ملنے والے آرڈرز کو مطلوبہ پتے پر بھیجتا ہے، کسی بھی چیز کی رقم بذریعہ ایمازون اسٹور اُس کو موصول ہوتی ہے۔