ادارہ ترقیات کا اربوں کا اثاثہ تباہی کے دہانے پر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کا اربوں روپے کا اثاثہ مخدوش ہونے لگا ـ سالانہ مرمت،تزئین و آرائش کا بجٹ جیبوں میں جانے لگا تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں واقع سوک سینٹر میں قائم ادارہ ترقیات کراچی کی مرکزی عمارت دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے سے بجلی، پانی، سیوریج، آگ بجھانےکانظام تباہ حالی کا منظر پیش کرنے لگا ہے دس منزلہ عمارت کے ہرمنزل میں قائم بیشتر بیت الخلاء قابل استعمال نہیں رہے جبکہ استعمال کے قابل متعدد بیت الخلاء کے نلوں سے پانی کے رساؤ سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہونا معمول بن گیا ہے پہلی منزل میں قائم ذیڈ اے نظامی کانفرنس روم کا بیت الخلاء قابل استعمال نہیں رہا جبکہ کمیٹی روم کا بیت الخلاء ٹوٹ پھوٹ کے شکار کے ساتھ تباہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہے ـ عمارت میں قائم آگ پر قابو پانے کیلئے نصف پانی کی لائینں ذنگ آلود ہونے کے باعث جگہ جگہ سے سوراخ پڑھ چکے ہیں ـ عمارت میں صفائی ستھرائی کانظام ناقص ہونے سے جگہ جگہ پان اور گٹکے کے دھبے انتظامیہ کی کارکردگی پر منہ چڑا رہے ہیں ـ بیشتر بیت الخلاء میں اندھیرا اور دروآزوں کی کنڈیاں درست کرنے کو انتظامیہ تیارنہیں ہے ـ اربوں روپے کا اثاثہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے سبب مخدوش کا منظر پیش کرنے لگی ہے جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر بجٹ کو ٹھکانے لگا کر لوٹ مار کی جارہی ہےتاہم ڈی جی کے ڈی اے سنجیدہ مسئلہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ـ ـــ