بے نظیر کے دورِ حکومت میں لندن جانے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی کی پی پی میں شمولیت
کراچی: بے نظیر بھٹو کے 1999 کے دورِ حکومت میں لندن جانے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی اور پی ایس پی کے اہم عہدیدار نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاک سرزمین پارٹی یورپ کے سینئر نائب صدر اور ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی مرز خیل اللہ نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سعید غنی نے بتایا کہ ’مرزا خیل اللہ ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی اور پی ایس پی کے سنئیر نائب صدر یورپ ہے، جنہوں نے آج پیپلزپارٹی میں شمیولیت کا اعلان کیا ہے‘۔
سعید غنی نے کہا کہ ’میں کراچی کے صدر ہونے پر پیپلزپارٹی میں شمیولیت پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، مرزاخیل اللہ 1999میں یہ لندن چلے گے تھے، محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھاکہ ایم کیو ایم میں دوطرح کے لوگ ہیں، ایک سیاسی لوگ دوسرے دہشت گردی میں ملوث ہیں‘۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ’ہمارا ماننا ہے سیاسی لوگوں سے بات چیت ہوتی رہنی چاہے، جن کے خلاف مقدمات ہیں ان کے مقدمات ختم ہوگیا ان کو پیپلزپارٹی میں شمیولیت کر رہے ہیں، کراچی میں مسائل ہیں ان کو حل ہونا چاہیے، ہم نے بہت کچھ کیا ہے اور کچھ کرنا چاہتے ہیں، کراچی نہیں پورے سندھ میں کام ہونا چاہیے‘۔
سعید غنی نے کہا کہ ’بلدیہ حلقہ این اے 249 کی سیٹ ہم نے جیتی ہے، میری سیٹ بھی پیپلزپارٹی کی نہیں تھی، ملیر کی سیٹ جیتی وہاں ووٹ بڑھا ہے، بلدیاتی الیکشن ہونے دیں عوام پی پی کو منتخب کرے گی کیونکہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہیں، ہم کراچی میں کام کر رہے ہیں‘۔
سعید غنی نے کہا کہ ’میں وزیر ہوں، اسلیے میرے پاس گاڑیاں ہیں، اگر کوئی اور وزیر ہوگا اس کو گاڑی ملتی ہے‘۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے جلداز جلد اساتذہ کو بھرتی کیے جائے گے، 3700اساتذہ کی نوکریاں جس پر ہزاروں لوگوں نے درخواست دی ہے، ہم اتنے زیادہ امیدوران کے ٹیسٹ لینے کے لیے پریشان ہیں، میں آئی بی اے سکھر خود جاونگا تاکہ ٹیسٹ کی نگرانی کرسکوں‘۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔