ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ، ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کے خلاف مہم چلانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی۔

اس حکمت عملی کے تحت ایم کیو ایم پاکستان 15 جون بروز منگل سندھ حکومت کے خلاف حسن اسکوائر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالے گی،  جس کی تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئیں ہیں۔

ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ریلی کی مناسبت سے شہر بھر میں بینرز اور پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے، ریلی میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی گورننس اور متعصبانہ پالیسیوں پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کی تیاری

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج کے پہلے مرحلے میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، احتجاج کے دوسرے مرحلے میں وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں ڈاکو راج ، شہری سندھ کے علاقوں میں پولیس گردی ، نوکریوں کی بندر بانٹ ، شہری سندھ کے وسائل پر قبضہ سمیت الگ صوبے اور ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور احتجاج اور اگلاہ لائحہ عمل رکھا جائے گا۔

https://www.facebook.com/MQMpk.org/videos/312540397187056/