لاہور: پنجاب پولیس نے یوٹیوب پرینک ویڈیوز کے نام پر لڑکیوں کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
نیا دور نے سب سے پہلے پرینک کے نام پر خواتین کو حراساں کرنے والے ٹک ٹاکر گرفتار کرنے کی خبر پریک کی جبکہ پنجاب پولیس نے جمعرات کے روز کی گرفتاری اور مقدمہ اندراج کی تصدیق کی۔
ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوٹیوبر کی چند ویڈیو وائرل ہوئیں تھیں، جن میں وہ ایک شادی شدہ جوڑے جبکہ راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے دوپٹہ لینے کے لیے ہراساں کرتا رہا جبکہ انہیں اس دوران زدوکوب بھی کیا تھا۔
خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے https://t.co/iIOLaUgRUn pic.twitter.com/2GtGCA5fVv
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 17, 2021
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اطلاعات ملنے پر پتہ چلا کہ یہ شخص گوجرانوالہ کا ہے تو اسے گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بیان میں ملزم کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور اس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔