سندھ ڈومیسائل بنا کر غیر قانونی طریقے سے 17 گریڈ پر بھرتی ہونے والوں کے نام سامنے آگئے
کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ کا ڈومیسائل بناکر غیرقانونی طریقے سے سی ایس ایس کرکے گریڈ 17 میں ملازمت حاصل کرنے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مذکورہ افسران کے خلاف کارروئی کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کرلیا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق دیگر صوبوں کے 8 امیدواروں نے جعلی طریقے سے سندھ کا ڈومیسائل بناکر سال 2020 میں سی ایس ایس پاس کیا، آٹھوں افسران کے تعلیمی اسناد و ڈومیسائل کے دستاویز سندھ حکومت کے حوالے کیے جائیں، مشکوک افسران میں 5 ایڈمنسٹریٹو سروس آڈٹ اکائونٹس جے 2 اور او ایم جی گروپ کا ایک افسر شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھک ے مطابق ان افسران میں ارسلان چوہدری، کامران احمد، اسداللہ گوندل، ملک سردار اشرف اور اویس احمد نے سندھ اربن کے ڈومیسائل پر ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 17 کی ملازمت حاصل کی، آڈٹ اکائونٹس میں راجہ عبدالسلام، رانا ضیا الرحمٰن اور او ایم جی گروپ میں سبین منہاس نے سندھ رورل کا ڈومیسائل بناکر ملازمت حاصل کی ہے، آٹھوں افسر نے جعلی طریقے سے سندھ کے ڈومیسائل بناکر 17گریڈ حاصل کیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ایف پی سی سی آئی سے درخواست کی کہ مذکورہ افسران کے کوائف اور ڈومیسائل، پی آر سی، شناختی کارڈ کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔