Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم |

سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

لاہور ہائی کورٹ میں آج تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد حسین رضوی کو پیش کیا گیا، اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے۔

ٹی ایل پی کے کارکنان اور وکلا سعد رضوی کی آمد پر جذباتی ہوئے اور انہوں نے لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعرے بلند کیے۔

پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے نظر ثانی بورڈ نے پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سعد رضوی کو 10 جولائی تک رہا کرنے کا حکم دیا۔

ٹی ایل پی پر پابندی کے خلاف مفتی منیب سمیت دیگر اکابرین میدان میں آگئے

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو دو ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے، اس دوران ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آئے، جن کے نتیجے میں کئی گاڑیوں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ مظاہرین کے تشدد سے پنجاب پولیس کے اہلکار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

کئی روز تک جاری دھرنوں کے بعد حکومت نے ٹی ایل پی کو پہلے کالعدم قرار دیا پھر قیادت سے مذاکرات کرنے کے بعد گرفتار کارکنان کی رہائی اور پابندی ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس میں سے ایک شرط یعنی کارکنان کو رہا کردیا گیا جبکہ سعد رضوی تاحال نظر بند تھے۔

ٹی ایل پی کالعدم قرار۔۔۔ پابندی عائد