Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
یومِ‌ شہدا کشمیر: وہ اذان جسے مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں‌ نے اپنی جان دی : ویڈیو دیکھیں |

یومِ‌ شہدا کشمیر: وہ اذان جسے مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں‌ نے اپنی جان دی : ویڈیو دیکھیں

یومِ‌ شہدا کشمیر: وہ اذان جسے مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں‌ نے اپنی جان دی : ویڈیو دیکھیں

بھارتی حکومت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ شہدا کشمیر کی یاد میں دن منایا جارہا ہے، جس میں شہری اُن 22 کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں جنہیں 1931 میں بھارت نے قتل کیا۔

اس دن کی اہمیت کیا ہے؟

13 جولائی 1931 کو بھارت نے جب اذان پر پابندی عائد کی تو کشمیر کے حریت پسندوں نے ہندوستانی حکومت کا یہ مطالبہ کسی بھی صورت ماننے سے انکار کیا، پھر ایک نوجوان کھڑا ہوا جس نے اللہ اکبر کی صدا بلند کی، اُسے شہید کردیا گیا۔

https://twitter.com/saif_TFP/status/1414795182835388416?s=20

یہ سلسلہ چلتا رہا جو کھڑا ہوتا اُسے شہید کردیا جاتا، فوجی بے گناہوں کو شہید کرتے تھک گئے مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ آخری یعنی 22ویں کشمیر نے اذان مکمل کر کے جام شہادت نوش کی اور رب کے حضور حاضری دی۔

https://twitter.com/Akram8140/status/1414813536342188036?s=20

اس روز کی مناسبت سے پاکستان میں بھی تعزیتی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یومِ شہدا کشمیر کے موقع پر ایک پیغام بھی جاری کیا۔

انہوں نے کشمیریوں کی بہادری اور ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے قبضے کے خلاف میدانِ عمل میں ہیں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ ایسے بہادر لوگ اپنے قوم کے سپاہی ہیں۔