Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سراج رئیسانی: ’شہید ہم تھمھیں کبھی نہیں بھولیں گے‘ |

سراج رئیسانی: ’شہید ہم تھمھیں کبھی نہیں بھولیں گے‘

‘سراج رئیسانی: ’شہید ہم تھمھیں کبھی نہیں بھولیں گے

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما اور نواب میر سراج خان رائیسانی کا آج ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

ٹویٹر پر پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈ میں سراج رائیسانی کے حوالے سے ٹرینڈ اس وقت تیسرے نمبر پر ہے، جو کو استعمال کرتے ہوئے صارفین سراج خان رئیسانی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سراج رئیسانی 2018 میں مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہوئے ہوئے، یہ دھماکا بلوچستان عوامی پارٹی کے عوامی جلسے کے دوران ہوا جس میں 128 کے قریب بے گناہ لوگ بھی شہید ہوئے تھے۔

سراج رئیسانی متعدد بار اس عزم کا اظہار کرچکے تھے کہ وہ وطن کی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں اور وہ اس سے کبھی گریز نہیں کریں گے، اُن کی بے باکی اور بہادری کا آج بھی تذکرہ کیا جاتا ہے۔ والد کی شہادت کے بعد بیٹے نوابزادہ جمال نے اس مشن کو آگے بڑھانا شروع کردیا اور وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں۔