’ہم ٹویٹر پر ملے‘

سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر روزانہ کسی نہ کسی مضوع، مسئلے پر ہیش ٹیگ چل رہے ہوتے ہیں، جن میں لوگ اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
ٹویٹر ہیش ٹیگ کا اب ایک اور بڑا فائدہ یہ ہوگیا کہ الیکٹرانک میڈیا یہاں بننے والے ایشو کو نہ صرف کوریج دیتا ہے بلکہ اس پر بھرپور آواز بھی اٹھاتا ہے، جہاں سوشل میڈیا بہت سو کے لیے تکلیف کا باعث ہے وہیں متعدد کیسز اسی پلیٹ فارم سے حل بھی ہوئے ہیں۔
حال ہی میں اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس میں پیش آنے والا واقعہ قابل ذکر ہے جس میں پانچ لڑکوں نے مل کر ایک لڑکے اور لڑکی کو چار ماہ قبل ہراساں کیا، اُس کی برہنہ ویڈیوز بنائیں اور پھر 13 لاکھ روپے سے زائد رقم بطور بھتہ وصول کی۔
Now change the trend #WeMetOnTwitter to #WeFoundJanwarOnTwitter 💙🤣🤣🤣🤣 pic.twitter.com/u44n7djmbf
— M. Nav33d Arshad. (@nav33d10) July 13, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب یہ ویڈیو شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس کے بعد انتظامیہ نے متعلقہ لڑکوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ جوڑے نے اب شادی کا اعلان کیا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ٹویٹر پر روزانہ ایسے دلچسپ ہیش ٹیگ بھی بنتے ہیں، جن سے لوگوں کی حسین یادیں وابستہ ہوتی ہیں، آج پاکستان میں اسی طرح کا ایک ہیش ٹیگ #WeMetOnTwitter تیسرے نمبر پر اس وقت ٹرینڈ کررہا ہے، جس کو استعمال کر کے صارفین اپنی دلچسپ یادیں شیئر کررہے ہیں۔
#WeMetOnTwitter trending 1 on twitter
Single Me: After watching couple's tweet on trend…#WeMetOnTwitter pic.twitter.com/7vOZ4XIT6H— Engr Anees 🇵🇸 🇵🇰 (@AneesAlee7) July 13, 2021
ایک خاتون نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اُن کی ٹویٹر پر ایک لڑکے سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔
اس اور پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب جانو کی تلاش چھوڑ کر جانور تلاش کریں۔ یہ بقرہ عید کی مناسبت سے ہے۔
https://twitter.com/mah__sylla/status/1413447271757139975?s=20
اسی طرح ایک اور پوسٹ میں پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ غمزہ حالت میں ہے مگر بال کاڑنے کے بعد چشمہ لگا کر ایسے مسکراتا ہے جیسے اُسے کوئی غم نہیں، اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ لڑکا تاحال سنگل ہے۔
