کراچی میں کرونا کی چوتھی لہر کے اثرات، کورنگی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ
کراچی میں کرونا کی چوتھی لہر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے ضلع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویژن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے، ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کے تین یونین کونسل شامل ہیں، جن میں کورنگی زمان ٹاؤن یونین کونسل 8 ، بھٹائی کالونی یو نین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے، ماڈل کالونی سب ڈویژن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں بتایاگی اہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائ سے 26 جولائ کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔