میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کی ہدایت پر سپریٹندنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی جانب سے ضلع شرقی کی مختلف شاہراہوں کو روشن بنانے کیلئے اقدامات کیےجارہے ہیں۔
ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی شکایت کے ازالے کو ممکن بنانے کے حوالے سے بھی امور کی انجام دہی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، مذکورہ افسران کی کاوشوں سے ضلع شرقی کی اہم شاہراہیں روشن ہوجائیں گیں، مرحلہ وار بہتری لا کر دیگر علاقوں میں بھی روشنی کے انتظامات کئے گئے ہیں اس کوشش کی بدولت ضلع شرقی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔