کراچی بارش، کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ سے جاں بحق نوجوان کے ہاں دس منٹ بعد اولاد کی پیدائش
کراچی کے علاقے حسین آباد کے قریب الیکٹرک کھمبے کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ہاں انتقال کے دس منٹ بعد اولاد کی پیدائش ہوئی۔
حسین آباد میں کے الیکٹرک کی غفلت سے جابحق ہونے والے شہری کا معاملہ،
بارش میں کرنٹ لگنے سے جابحق ہونے والے راحیل کے مرنے کے 10 منٹ بعد گھر بچے کی ولادت ہوئی
راحیل 15 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرتا تھا ، وہ کام سے فارغ ہو کر میمن فاونڈیشن کے قریب واقع اسپتال جا رہا تھا جہاں اہلیہ داخل تھی اور ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے نعد بچے کی ولادت کا وقت دیا تھا۔
راحیل اسپتال جانے کے لئے نکلا لیکن کے الیکٹرک کے بوسیدہ نظام کی نظر ہو گیا۔
گلشن اقبال میں بھی کرنٹ کی وجہ سے ایک نوجوان اور بیل کی ہلاکت ہوئی ہے۔ دو روز قبل ہونے والی بارش میں چار قربانی کے جانور اور ایک کم عمر بچہ جاں بحق ہوا تھا۔