کراچی(نمائندہ خصوصی)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی، یونین کے چیئرمین محمدعبدالمعرؤف صدر ندیم کھوکھر،جنرل سیکرٹری دلاور خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس،سینئر نائب صدر ناصر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو،ڈایکٹر فنانس توفیق احمد سومرو، AO,Books ارشد ، AO, کیش برانچ ندیم تاج،ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ اورآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی محنت اور کاؤشوں کی بدولت عید الضٰحٰی سے قبل کے ڈی اے کے تمام افسران کی ماہ مئی کی تنخواہ و پنشن کی ادائیگی ممکن ہوسکی اورادارہ ترقیات کراچی کے گریڈ 01 سے15 تک کے
ملاز مین جن کے ماہ جون کے بل چیک تک پہنچ گئے تھے اْن کی تنخواہیں بنک میں پہنچ چکی ہیں جس کے لئے کے ڈی اے ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ناصر عباس سومرو،ڈایکٹر فنانس توفیق احمدسومروکی ذاتی دلچسپی و کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔