ڈاکٹر سلمی کوثر کی کرونا خدمات کا عالمی اعتراف
پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز کورونا وائرس کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کیلئے بے لوس خدمت پر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی جانب سے عباسی شہید اسپتال کی سربراہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی سلمہ کوثر کو اعزازی سند سے نوازا گیا۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اور سربراہ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر سلمہ کوثر علی کو کورونا وائرس کے دوران بہترین خدمات سرانجام دینے پر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی جانب سے اعزازی سند سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران انھوں نے ایک سو پچس بیڈز کے کوڈ اسپتال کا افتتاح بھی کیا تھا جبکہ اس دوران وہ خود بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں تھیں۔