Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عالمی کہانیاں: کیا آپ نے ظفر قریشی کے تراجم پڑھے ہیں؟ |

عالمی کہانیاں: کیا آپ نے ظفر قریشی کے تراجم پڑھے ہیں؟

عالمی کہانیاں: کیا آپ نے ظفر قریشی کے تراجم پڑھے ہیں؟


سینئر صحافی اور معروف مترجم، ظفر قریشی کے تراجم پر مشتمل کتاب، عالمی کہانیاں کا پانچواں مجموعہ شایع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کہانیوں کا یہ مجموعہ بیس افسانوں کے تراجم پر مشتمل ہے، جولاطینی امریکی ادب کے گوہر نایاب کا احاطہ کرتا ہے۔

کتاب کے لیے حوان رلفو، گارسیا مارکیز، پٹیرہوڈیویس، کیرین ہیولر اور رونالڈ فلوریس جیسے معروف اور منفرد تخلیق کاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کتاب کا فلیپ معروف قلم کار، ایس ایم معین قریشی نے لکھا ہے۔ سنیئر صحافی، غلام محی الدین اور سینیر مدرس اور ادیب، پروفیسر خالدہ ظہور کی رائے بھی کتاب پر درج ہے، جنھوں نے مترجم کی فن ترجمے پر گرفت، الفاظ کے انتخاب اور کہانیوں کے چناؤ کو سراہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین عشروں سے امریکا میں مقیم ظفر قریشی اس سے پہلے بھی عالمی کہانیوں کو اردو قالب میں ڈھال چکے ہیں۔ ناقدین اور قارئین کی جانب سے ان کے کام اور نظر انتخاب کو اہم ٹھہرایا گیا ہے۔

کتاب فرید پبلشرز، کراچی نے اچھے گیٹ اپ کے ساتھ شایع کی ہے۔ ۳۱۲ صفحات کی اس کتاب کی قیمت ہزار روپے ہے۔