Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایم کیو ایم نے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا |

ایم کیو ایم نے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا

ایم کیو ایم نے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا

ایم کیو ایم نے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا، ماہ اگست کو ماہِ آزادی کے طور پر منانے کا اعلان، اقدام کا مقصد پاکستان مخالف اور سندھ دیش کے حامیوں کا مقابلہ کرنا ہے، ایم کیو ایم

جشن آزادی کے حوالے سے ایم کیو ایم نے ماہ آگست کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا اعلان کردیا ، ایم کیو ایم نے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی کرکے کیا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ آزادی کی بھاری قیمت چکائی ہے ، تیرہ آگست کی رات شب دعا کے طور پر منائی جائے گی

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں ملکی دلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ، جبکہ کراچی کے 27 ٹائونزُ، اندرون سندھ سمیت پورے ملک میں ایم کیو ایم دفاتر میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں ملکی پرچم لہرائے جائیں گے اور شہر کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا ، اتنی قربانیوں کے سبب ایک دن آزادی منانا کافی نہیں اس لیے ایم کیو ایم نے پورے ماہ یوم آزادی منانے کا اعلان کیا ہے ، انھوں نے عوام کو بھرپور طریے سے جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’اہلیان پاکستان کو یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے حالات کا علم عوام کو ہو، آزادی کی بھاری قیمت ہم نے دی ہے، کروڑوں لوگوں نے اپنی تاریخ اور خون کے دریا پار کرکے اس ملک کو آزادی دلوائی، اتنی قربانیوں کے سبب ایک دن آزادی منانے کیلئے کافی نہیں ہم پورے ماہ یوم آزادی منائیں گے، ایم کیوایم پاکستان آج یوم پرچم آزادی کے دن کے طورپر پر منارہی ہے، ایم کیوایم پاکستان تیرہ آگست کی رات شب دعا کے طور پر بھرپور طریقے سے منائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالی ہم کو اس آزادی کی نعمت کو سمجھنے و سنبھالنے میں برکت عطاکریں‘۔

جشن ازادی کی مناسبت سے ایم کیو ایم کا ایک اور فیصلہ، ایم کیو ایم نے خوبصورت ڈیزائن پر مبنی آزادی کارڈ تیار کر لیا، آزادی کارڈ کے ذریعے ملک کے اکیس سو اہم شخصیات کو جشن آزادی کے موقع پر کارڈ بھجوائے جائیں گے

آزادی کارڈ وزیراعظم ، صدر مملکت ، چئیرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی ، پولیس اور ملکی سلامتی کے اداروں کے سربراہ ، چاروں وزرائے اعلی و گورنرز ، وزراء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سول سوسائٹی ، شعراء ، سائنسدانوں ، ایجوکیشنسٹ ، شہدائے وطن اور ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھییجے جائیں گے

کارڈز کے ذریعے تمام افراد کو جشن آزادی کی مبارکباد اور ماہ آزادی کے پروگرامز میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی