Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان |

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان

کراچی: کورونا کی چوتھی لہر کے باعث اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خطرناک صورتحال اختیار کرنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے کی روشنی میں یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے

احکامات پر انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات برائے 2021 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

31 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے بقایا پرچے اور 7 اگست سے شروع ہونے والے گیارہویں جماعت سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بارہ پرچوں (ٹی پی) اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل مضمون اور شارٹ مضمون کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور ان تمام امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔