کرونا ویکسی نیشن کے لیے عوام کا رش، سندھ حکومت نے 10 سینٹرز قائم کردیے

کرونا ویکسی نیشن کے لیے عوام کا رش، سندھ حکومت نے 10 سینٹرز قائم کردیے

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ حکومت نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں مزید ویکسین سینیٹر کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، یہ ویکسین سینٹر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے کراچی کے7اضلاع سمیت سندھ بھر میں مزید 15کورونا ویکسین سینٹرز کھولےجارہے ہیں، ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز کے لئے اقدامات کررہے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں 24گھنٹے فعال رہنےوالے کورونا ویکسین سینٹرز کی تعداد 10ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مذکورہ مراکز ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے سروس فراہم کریں گے۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے ہدایت کی کہ ویکسین مراکز پر حفاظتی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے 6 اضلاع میں قائم ویکسینشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوب میں خالق دینا ہال، جی پی ایم سی، لیاری جنرل اسپتال میں چوبیس گھنٹے بغیر کسی وقفے کے ویکسین جاری رہے گی نوٹی فکیشن کے مطابق ملیر ضلع میں سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن ، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5، سعودآباد گورنمنٹ اسپتال میں24 گھنٹے ویکسین لگےگی ۔

محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال کرونا ویکسین سینٹر کو 24 گھنٹے کھولا جائے گاچلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی سے 24گھنٹے کورونا ویکسین لگوائی جاسکےگی، قطر اسپتال اورنگی,مرادمیمن گوٹھ سینٹر اور کورنگی اسپتال ویکسین سینٹرز کو بھی 24گھنٹے فعال کردیاگیا، جناح اسپتال کورونا ویکسین سینٹر میں بھی کورونا ویکسینشن 24گھنٹے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: