Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
آفاق احمد کا کراچی کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ |

آفاق احمد کا کراچی کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ

آفاق احمد کا کراچی کو آفت زدہ قراردینے کا مطالبہ

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ مہاجر قومی موومنٹ نے لاک ڈاون کے خاتمے اور شہر کو افت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کردیا افاق احمد کہتے ہیں کہ کاروبار بند کرکے ویکسنیشن نہیں کروائی جاسکتی حکمران اپنی ذمہ داری پوری کریں سندھ حکومت کے فیصلے دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں اسلامی ریاست میں مذہبی اجتماعات کے حوالے سے فیصلوں کو خوش ائین قرار دیں گے۔

کراچی میں اپنی رہاش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تمام کاروباری ادارے تعلیم ادارے بند کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں سندھ حکومت کے اقدامات دہشت گردی کے زمرے میں اتے ہیں لاک ڈاون کا خاتمہ اور یونین کونسل کی سطح ویکسین سینٹر بنانے کا مطالبہ کردیا آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کے نام پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ناحق ظلم کیا جارہا ہے شہر کو مفتوحہ علاقہ سمجھ کر یہاں کے رہنے والوں کو غلام بنانا چاہتی ہے سندھ حکومت کے یہ فیصلے پاگل پن کا ثبوت ہےسربراہ حقیقی نے کورنگی میں ماھم اور اسلام اباد میں نور مقدم کے واقعات افسوس ناک ہے تاھم ولیس کی کارکردگی پر محکمہ پولیس کے افسران واہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات میں مکوث ملزمان کو عبرتناک سزا کا مطالبہ بھی کیا۔

آفاق احمد نے کہا کہ ’کراچی میں کرونا کے نام پر عوام کی تذلیل کی جارہی ہے،سندھ حکومت اندرون سندھ سے آنے والے پولیس اہلکاروں کے ذریعے کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے کراچی کی تین کروڑ عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر محصور کردیا گیا، پولیس اہلکار بھتہ خوری کررہے ہیں کراچی میں لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کی تذلیل پر تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں ، یہ خاموشی سوالیہ نشان ہے کراچی پر سندھ حکومت کے فیصلے پاگل پن کا ثبوت ہیں۔