Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی منسوخی، نیا پینڈورا باکس کھل گیا |

ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کی منسوخی، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

کراچی(رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی) ڈپٹی کمشنرزسندھ حکومت سےزیادہ طاقتور ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی کا آڈرمنسوخ،بلدیاتی اداروں میں عہدوں کی جنگ جاری اعلیٰ سطع پرگروپنگ نےبلدیاتی اداروں میں تعینات افسران کو پریشان کردیا۔بلدیاتی اداروں میں کھبی خوشی کھبی غم کی صورتحال نےسندھ حکومت کی بدترین نااہلی کومزیداجاگر کردیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ،مرتضیٰ وہاب،سعید غنی.گروپس بننےکیوجہ سے سیکرٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی آڈرنکالنے کی مشین بن کررہ گئے ہیں اعلیٰ سطح سے آنے والے احکامات نے بلدیاتی افسران کوغیریقینی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔تعیناتی اور منسوخی آڈرزکی آنیاں جانیاں نےسندھ حکومت میں گروپنگ ہونے کے تاثر کوتقویت مل رہی ہے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتیوں کا آڈرڈپٹی کمنشنرز نےماننے سے انکارکردیاجس سےیہ تاثرمل رہاہےکہ اپنے عہدوں پرموجود یہ ڈپٹی کمشنرزسندھ حکومت سے زیادہ طاقتورہوگئےاس صورتحال میں یہ بات یقینی دکھائی دےرہی ہےکہ سندھ حکومت ڈپٹی کمشنرز کےہاتھوں کھلونا بن گئی ہےاوریہی صورتحال سندھ کابینہ میں گروپنگ کی جانب اشارہ کررہی ہے