Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمدکی شفاف انکوائری کامطالبہ |

کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمدکی شفاف انکوائری کامطالبہ

کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی لئیق احمدکی شفاف انکوائری کامطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورڑ)کے ایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے اپنے اجلاس میں نئے ایڈمنسٹریٹر مرتضئ وہاب کو انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ماضی میں سابقہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کو انکی بیڈ گورننس پر جوائنٹ کے ایم سی ایمپلائز ایکشن کمیٹی توجہ دلاتی رہی ہے بد انتظامی اور کرپشن کی باربار نشاندہی کے باوجود کسی ایکشن کا نہ ہونا نہ صرف یہ بلکہ موصوف بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کم از کم ایک کروڑ کا چونا لگانے میں کامیاب رہے محکمہ فنانس میں رشوت کے عوض 2020 ءکے ایمپلائز کے پراویڑنٹ فنڈ لسٹ کو روک کر 2021ءکے ایمپلائز کی پراوڑنٹ فنڈلسٹ پر 20 کروڈ کی ادائیگیاں کےساتھ بھاری رشوت وصول بھی وصول کی گئی اور یہ سب لئیق احمد کی ناک کے نیچے ہوا مالی بحران کےباوجود لئیق احمد نےاور انکے منظور نظرڈائریکٹر کوارڈینشن نےکچھ ایسے چونا لگایا کہ 5 محکموں کے50 سے 55 افسران و اسٹاف کو 2 ماہ کی بنیادی تنخواہیں بغیر کسی ٹھوس وجہ ادا کی گئی اور ان محکموں میں محکمہ فنانس میڈیا مینجمنٹ محکمہ پرنٹنگ پریس محکمہ وہیکل اینڈ اسٹور اور خالد خان سمیت موصوف لئیق احمد خود پھی بمعہ اسٹاف مستفیض ہوئے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مالی حالات اسقدر خراب ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے واجبات دینے کے پیسے نہیں دو سال سے زائد عرصہ کے اوور ٹائم ادائیگی کے پیسے نہیں یہی نہیں ایمپلائز کےانکریز أف پے کی مد کے 13 ماہ کے واجبات بھی ادا کرنے کے لیئے رقم نہیں او پی ایس کلچر کو ایسے پروان چڑھایا کہ کے ایم سی او پی ایس افسران کے لیئے جنت بن گیا لائق اور اہل افسران برسوں سے پوسٹگ کے منتظر ہیں یہ وہ افسران ہیں جنکا ماضی بے داغ رہا اور جب بھی پوسٹنگ ملی محنت اور ذمہ داری سےادارے کی خدمت کرکے اپنا فرض نبھاتے رہے یہ اہل افسران أج بھی پوسٹنگ سے محروم ہیں سینئر أفیسر جاوید رحیم بار بار انکی توجہ ان اہم امور کی جانب مبذول کراتے رہے اور یہی نہیں بلکہ پس پردہ حقائق سے پردہ بھی ہٹاتے رہے تاہم کوئی سنوائی نہ ہوئی اقربا پروری کا یہ حال تھا کہ انکی وائف جو کہ گریڈ 18 کی جونیئر افسر ہیں تمام اصول و ضوابط کو بھول کر انکے لئیے سینئر افسران کو بائی پاس کرکے کلفٹن کا سرکاری بنگلہ الاٹ کردیا گیا کےایم سی جوائنٹ ایمپلائز ایکشن کمیٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی ایڈمنسٹریٹرمرتضئ وھاب میونسپل کمشنر دانش سعید اور وزیربلدیات کے فوکل پرسن کرم اللہ وقاصی سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ صرف رخصت ہی نہیں بلکہ رخصت کی وجوہات کی شفاف انکوائری بھی عمل میں لائی جاۓ تاکہ کوئی بھی شخص سرکاری منصب کی أڑمیں لوٹ مار سے باز رہے