ثانوی بورڈ نے نویں اور دسیوں جماعت کے پریکٹیکل کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ثانوی تعلیمی بورڈ نے آج اتوار کے روز نویں اور دسویں کے باقی مضامین کے پریکٹیکل لینے کی تاریخ کا اعلان کیا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے پریکٹیکل 9 سے 17 اگست تک ہوں گےثانوی بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پریکٹیکل امتحانات میں ایس اوپیز پر سختی سےعمل کیا جائےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک بورڈ سے ملحق اسکولوں کو مذکورہ تاریخوں میں سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) لینے کی اجازت ہوگی ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث سالانہ پریکٹیکل کا امتحانی شیڈول ملتوی کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پہلے سے دیئے گئے امتحانی شیڈول کے مطابق 9 اگست سے 17 اگست2021ء تک سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات لے سکتے ہیں۔چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک پریکٹیکل امتحانات نہیں لیے وہ کورونا وبا کے باعث سخت ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کو یقینی بنائیں اورجلد ہی پریکٹیکل امتحانات کے نتائج کو بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں لازمی جمع کرائیں
Related Posts
باصلاحیت کھڈے لائن، پیسہ بنانے والے تھانوں میں تعینات
کراچی(احسان یونس)شہر کے تھانوں میں پولیس حکام کے کماؤ پوت تھانیداروں کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام نے اقربا…
آباد نے ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا
کراچی : آباد نے ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی خریداری بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک میں سریا کی…
ناصر حسین شاہ نے کک لگاکر رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا
کراچی : سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ نے کراچی میں رمضان فٹبال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع…