کے ڈی اے ایمپلائز یونین کاجشن آزادی کی تقریب کاانقعاد

کراچی(نمائندہ خصوصی) کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے 14 اگست یوم آ زادی جوش و جذ بے کے ساتھ منائی گئ پاکستان کی 74 ویں یوم آزادی و جشن آزادی کے سلسلے میں یونین آفس میں تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ایمپلائز یونین کےسر پرست اعلیٰ نویدانورصدیقی جنرل سیکرٹری دلاور خان۔ صدر ندیم کھوکھر، سینئر نائب صدر ناصر خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس اورکے ڈی اے یونٹ کے ذمہ داران جس میں محمدعامر، انتخاب عالم،اکبر عالم، طاہرجاوید ، شاہد سلیم اور سابق یونٹ انچارج پرویز احمد و کارکنان اورکے ڈی اےملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کی نظامت کےفرائض طاہر جاوید نےانجام دیئےاس موقع پرکےڈی اےایمپلائز یونین کےسر پرست اعلیٰ نو ید انورصدیقی نےخطاب کرتےہوئے کہا کہ پاک وطن کے لئے ہم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا جب جا کر ہمیں پاکستان حاصل ہوا۔ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیج ہے انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کا ایک انعام ہے آزادی کی قدرو قیمت مقبوضہ کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں سے پوچھیں جو بھارت اوراسرائیل کے ظلم و بر بریت کا شکار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کا یوم آزادی کا جشن مناتےہوئے ہمیں یہ عہد کر ناچاہیے کہ پاکستان کی ترقی و فلاح بہبود کے لئے ہرممکن کوشش کر یں گے اور پاکستان کے دشمنوں اور سندھو دیش کے حامیوں کے ارادوں کو پاک فوج کے ساتھ مل کر نا کام بنائیں گےانہوں نے جشن آزادی کے اتنے اچھے اور منظم پروگرام کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے ایمپلائز یونین کومبارک باد پیش کی پروگرام کے اختتام پر جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹا گیا جس کے بعدایمپلائز یونین کے کارکنان اور کے ڈی اے ملازمین نے پاکستان، افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ ایمپلائز یونین کے کارکنان اور کے ڈی اے ملازمین کا جوش وخروش اپنےعروج پرتھا