میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی دینی جذبے کے تحت سر انجام دی جارہی ہیں،جلوس کے حوالے سے بیش تر انتظامات مکمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی ہدایت پر سپریٹینڈنگ انجنئئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال زون میں عباس ٹاؤن، نیپا، نیورضویہ سوسائٹی گلستان جوہر،جلوس کے روٹس سمیت دیگر جگہوں پر سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت ودیگر بلدیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران کو سہولیات پہنچانے کیلئے مزید بہتری کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے جو کام ہوسکتے ہیں انہیں سر انجام دیا جائے، انہوں نے بہترین بلدیاتی امور کی انجام دہی پر افسران کی خدمات کو سراہا،دورے کے دوران ان سے منتظمینِ جلوس نے ملاقات کی اور کچھ بلدیاتی امور کی نشاندہی کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر بلدیاتی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا میونسپل کمشنر ایسٹ نے موقع پر ہی موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے منتظمین کے نشاندہی کردہ بلدیاتی امور کو یقینی بنانے کا کہا دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح، ڈائریکٹرزعبدالغنی شیخ، توقیرعباس،آغا سمیر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے
میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ غلام سرور راہپوٹو کا امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا معائنہ
