کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پیٹرن سید ایاز علی، کرن راجپوت، صدر محمد رضوان خان، ایاز محمد خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مرتضی وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ویکسینینشن سینٹر بنا کر دل جیت لئےعوامی خدمت کے جزبے سے سرشار ایڈمنسٹریٹر اپنی تقرری کو درست ثابت کر رہے ہیں افسران بھی مایوس نہیں کریں گےکراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انکے اس اقدام کی تعریف اور ان سے کراچی کی ترقی کے لئے بہترین ایڈمنسٹریٹر تصور کرتی ہےتوقع کرتے ہیں کہ کے ایم سی افسران و ملازمین کو انکے ہی دور میں میڈیکل کارڈ کا بھی اجراء ہوگا۔ جس کو سالوں سے عمل درآمد نہیں کیا جا رہاافسران و ملازمین متعدد مسائل کا شکار ہیں جن افسران کو سیاسی بنیادوں یا پسند نا پسندیدگی کی بناء پر تعیناتی سےمحروم رکھا گیا انہیں بھی تعیناتی دی جائےپنشنرز کی بروقت پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں
مرتضی وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ویکسینینشن سینٹر بنا کر دل جیت لئے۔
