کراچی(اسٹاف رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سر براہی میں مرکز بہادر آباد پر منعقد ہوا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اختر و اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی اجلاس میں ملک میں بدلتی صورتحال بالخصوص افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں سے خطے پر پڑ نے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا اس صورتحال میں پاکستان بالخصوص شہر کراچی میں کسی قسم کی ممکنہ پناہ گزینوں کی آمدکے پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے 14اگست کو لاہور کے اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ جس میں سینکڑو ں افراد نے خاتون سے بد تمیزی کی جس کے باعث اس کی عزت نفس مجروح ہوئی اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے اس واقع کو قوم کے اجتماعی ضمیر پر سوالیہ نشان قرار دیا اور یہ واقعہ انتظامیہ بالخصوص پولیس کیلئے باعث شرمندگی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کہ کیفرکر دار تک پہنچایا جائے تاکہ جرم و سزا کا تصور قائم ہو اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام جاری ماہ آزادی کے آخری مرحلے کے پروگرامز کا جائزہ لیا اور اسے حتمی شکل دیکر متعلقہ کمیٹیوں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں دیگر تنظیمی امور بھی زیر بحث آئے اور اس پر بھی مشاورت کے بعد متعدد فیصلے کئے گئے۔
Related Posts
کراچی میرا تھون کے سلسلے میں کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
کراچی:کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیرصدارت چوتھی کمشنر کراچی میرا تھون کے سلسلے میں ایک اجلاس کمشنر آفس میں…
بیٹے کو نوکری دو، کریم ٹیکسی کے مالک کو اعلیٰ پولیس افسر کی دھمکی
کریم سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر جنید اقبال نے کسی کا نام لیے بغیر الزام لگایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس…
کراچی تاجر اتحاد نے لاقانونیت پر آرمی چیف سے اقدامات کی اپیل کردی
کراچی: تاجر اتحاد نے لاقانونیت پر آرمی چیف سے اقدامات کی اپیل کردی ،آرمی چیف کراچی میں جاری بدترین اسٹریٹ…