کراچی ہنٹر رائٹس ایسوسی ایشن(کھارا) کے سینئر ممبران کا سندھ محکمہ وائلڈ لائف کا دورہ
کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی ہنٹر رائٹس ایسوسی ایشن(کھارا) کے سینئر ممبران کا سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا دورہ جس میں شکاریوں کے درپیش مسائل، غیر قانونی شکاراور خصوصی طور پر نیٹنگ سے ہونے والی جنگلی حیات کے نقصانات پرغور کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ وائلڈ لائف کے عملے کے ساتھ مل کر ان غیر قانونی شکار اور ماحول دوست دشمن کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ جب کہ وفد کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی جانور نہ صرف ماحول متوازن رکھتے ہیں بلکہ ان سے ماحول اور بھی زیادہ خوبصورت ہو جاتا ہے اسی وجہ سے جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار پر پابندی لگائی جاتی ہے تاکہ ان کی نسل کو ختم ہونے سے بچایا جا سکے اس کے باوجود غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہےجو کہ ایک لمحہ فکر ہے۔