چار مینار چورنگی کو خوبصورت روشنیوں سے آراستہ کیا جارہاہے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک کا ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کے ہمراہ کاموں کا معائنہ
کراچی کےروشنیوں کےشہر کی حیثیت بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،شعیب احمد ملک
کراچی(اسٹاف رپورٹ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ کراچی کو روشنی کے شہر کی حیثیت سے بحال رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،چار مینار چورنگی بہادرآباد سے اس کام کا آغاز کر دیا ہے،چار مینار چورنگی کو خوبصورتی سے آراستہ کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو ودیگر افسران کے ہمراہ چار مینار چورنگی بہادرآباد کو روشنی سے منور کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ مرحلہ وار ضلع شرقی کے چوراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کام کریں جبکہ شاہراہوں کو روشن رکھنے کیلئے کام کئے جاچکے ہیں مزید بہتری کی گنجائش دیکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر امور کی انجام دہی کیلئے محکمہ ایم اینڈای اپنا کردار ادا کر رہا ہے،اسی طرح ترقیاتی کاموں سے وابستہ دیگر محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں تو ضلع شرقی کو کراچی کا بہترین ضلع بنانے میں کوئ عار نہیں ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایم ایس، توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس گلشن اقبال آغا سمیر،ڈائریکٹر پارکس جمشید زون لالہ ظفراسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر محمد ابراہیم ودیگر موجود تھے.