ایم کیو ایم پاکستان نے لیبر ڈویژن کا خاتمہ کردیا، عہد ساز تاریخی اختتام پر سید محبوب چشتی کی خصوصی تحریر
کسی بھی تحریک وجماعت میں مختلف شعبوں کی اپنی ایک پہچان وحثیت ہوتی ہے ایم کیوایم کے قیام کے بعد محنت کشوں اورمختلف صنعتی وتجارتی اداروں اورمحکموں کے ملازمین کے حقوق کے لئے 1987 میں ایم کیوایم لیبرڈویژن قائم کی گئی تھی جس نے محنت کشوں کے حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد کی یہی وہ وجوہات تھیں جن کی وجہ سےکئی اداروں میں ایم کیوایم لیبرڈویژن کی حمایت یافتہ سی بی اے منتخب ہوئیں۔
ایم کیوایم پاکستان کی اہم ترین مرکزی سطع پرلیبرڈویژن ختم کرکے یونائیٹڈلیبرفیڈریشن پاکستان بنادی گئی اوراب یہ فیصلہ دونوں فریقوں کیلیئے کھبی خوشی غم کی تصویربن کرسامنے آیا ہے، سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیا یونائیٹڈ لیبرفیڈریشن پاکستان یوم تاسیس 24اگست 2021ء کومنائیگی؟
ایم کیوایم لیبرڈویژن 28فروری 1987ء کوہرسال یوم تاسیس بناتی رہی تھی اس صورت حال کاجائزہ لیا جائے تو یہ نتیجہ نکلا جاسکتا ہے کہ آہستہ غیر محسوس طریقے سے ایم کیوایم پاکستان سے تاریخ وعہد ساز نظریاتی شعبوں کو تبدیلی نام کے ذریعے پس پشت ڈالتے ہوئے نظرآرہی ہے۔
اس تناظر میں کہیں ایسانہ ہوکہ سوشل میڈیاپر کچھ عرصے پہلے ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے غیرمصدقہ یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کانام اور جھنڈا تبدیل ہونے جا رہا ہے۔
میرے نقطہ نگاہ سے یہ کوئی اہم خبراس لحاظ سے نہیں بنتی ہے کہ جب نظریات تبدیل کرلیئے گئے تو پھر یہ سب تبدیلیاں ثانوی حثیت اختیار کرجاتی ہیں اور دوسری اہم ترین وجہ ویژن کوگروی رکھوانے کا عمل بھی ہے۔
لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ختم ہوکریونائیٹڈ لیبر فیڈریشن پاکستان کے نام سے بلدیاتی ودیگر اداروں میں ملازمین کےحقوق کی بات کرے گی اس اہم ترین تاریخ وعہد ساز لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ کے نام کوتبدیل کرکے یونائیٹڈلیبر فیڈریشن نام رکھنے سے میرے ذاتی تجزیے کے مطابق اخلاقی وتحریکی جوازختم ہوجاتاہے کہ اب یوم تاسیس 28فروری کوکس طرح بنایا جاسکے گاکیونکہ ایم کیوایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات نے پورے پاکستان میں فلاحی وانسانی خدمت کے لئے بے شمار کارنامے انجام دیئے ہیں۔
اب یہ ہماری سیاست ومعاشرے کاالمیہ ہے کہ وہ چالیس اچھی باتوں کوچھوڑ کردس بری باتوں کونگاہ میں رکھتی ہے اور اپنی زندگی بھرکی تربیت پرسیاہ داغ بھی لگواتی ہے یم کیوایم پاکستان کی پرانے شعبے لیبرڈویژن سے عدم دلچسپی اس طرزعمل سے عیاں ہوتی ہے کہ جب انچارج غلام حیدر کے جانے کے بعد مرکزی سطع پرپانچ ماہ سے زائد گزرنے کے بعد بھی لیبرڈویژن کا کوئی تنظیمی سیٹ اپ کااعلان نہیں کیاگیا اورجب اعلان کیا گیاتو 34سالہ شاندارتاریخ عزم وحوصلے کی عکاس لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے یونائیٹڈ لیبرفیڈریشن پاکستان کے نام سے دیکھا اورسنا گیا۔
اس پانچ چھ ماہ میں لیبرڈویژن کاسیٹ اپ اناؤنس نہیں ہواجسکی وجہ سے بلدیاتی اداروں میں موجود لیبرزیونینز قابل ذکرکارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکی اور مہاجرسمیت دیگرقومیتوں کے مظلوم ملازمین کی دادرسی اس اندازمیں نہیں کی جاسکی جوماضی میں لیبرڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاخاصہ ہواکرتی تھی پہلے لیبرڈویژن انچارچ شہزادمزرا سے شروع ہونیوالایہ سفر تمام لیبرڈویژن انچارجز نے احسن طریقے سے انجام دیئے اسکے پیچھے وجہ گوہرنایاب حقیقت پورا پاکستان جانتاہے لیبرڈویژن کی جگہ نام تبدیلی سے ایم کیوایم پاکستان کے سیاسی مستقبل پرکیااثرات مرتب ہونگے یہ کہناقبل از وقت ہوگاکیونکہ اہلیان کراچی ایم کیوایم پاکستان کی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والی لفظی گولہ باری کے پیچھے کچھ اہم شخصیات کے مفاداتی عمل کوباریک بینی سے دیکھ بھی رہی ہے اور سمجھ بھی رہی ہے۔