کراچی، بے گناہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل، قاتلوں کا تعلق پنجاب سے، ہوشربا انکشافات

کراچی، اندھے قتل کا سراغ مل گیا، قاتلوں کا تعلق پنجاب سے، اجمل پاپڑی کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی : سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب سے چلنے والے نیٹ ورک سے ہے۔

راجہ عمر خطاب نے کراچی میں میڈیا کو جاری معلومات میں بتایا کہملزمان نے 16 جون کو کراچی کے علاقے الفلاح تھانے کی حدود میں کار سوار محمد رضا کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو اہم شواہد حاصل ہوئے۔ محمد رضا کو قتل کرنے والا والد کا کاروباری شراکت دار تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل پاپڑی اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی جنہیں جمالی پل سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا۔

دلراجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مقتول کے والد پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہیں ، مقتول کے والد ذوالفقار کا پارٹنر راو اقبال جاوید ہے ، مقتول نے کچھ عرصے قبل اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مقتول کو انکشاف ہوا تھا کہ اس کے والد کیساتھ پارٹنر راو اقبال جاوید نے فراڈ کیا ہے، راو اقبال جاوید نے اپنے ساتھی حفیظ کے ہمراہ رضا ذوالفقار کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ، حفیظ نے قاتل اجمل پاپڑی اور حمزہ کی راو اقبال جاوید سے ملاقات کروائی۔

ملزمان کا انکشاف

ملزمان نے انکشاف کیا کہ راو اقبال جاوید نے حفیظ کے زریعہ 7 لاکھ روپے قتل کی سپاری دی تھی ، ملزمان واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

ملزمان کے اعتراف کے بعد راو اقبال جاوید مرکزی کردار کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان قتل کی واردات کے بعد خانیوال چلے گئے تھے،اجمل پاپڑی نے ثبوت مٹانے کے لیئے اپنے ساتھی حمزہ کو خانیوال میں قتل کیا اور پھر وہ کراچی واپس آیا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru