ڈی جی کےڈی اے سے ایمپلائز یونین وفد کی ملاقات
کے ڈی اے ایمپلائز یونین متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کےوفد نے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل آصف علی میمن سے ملاقات کی
کراچی(اسٹاف رپورٹ)ادارہ ترقیات کراچی ملازمین کی طبی سہولیات کےلیئےکے ڈی اے ایمپلائز یونین متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ایک وفد نے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل آصف علی میمن سے ملاقات کی۔ وفد میں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعرؤف صدر ندیم کھوکھر اور ڈ پٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس موجود تھےاس موقع پر ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعرؤف نے دوران ملاقات ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائر یکٹر جنرل آصف علی میمن سےکے ڈی اے ملازمین کا میڈیکل جو کہ گذشتہ دو سالوں سے مکمل طور پر بند ہے اس پر بریف کیامیڈیکل کی بندش کی وجہ سے ادارے کے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں چیئرمین محمد عبدالمعرؤف نے کہا کہ نہ تو کوئی ہسپتال، نہ تو کوئی لیبارٹری کے ڈی اے پینل پر موجود ہے اور اس وقت جیسا کہ پاکستان خاص طور پر کراچی میں کرونا وائرس Covid-19 بڑی تیزی سے پھیل رہا ہےاس لئے میڈیکل کی سہولیات فوری طور پر بحال کی جائیں۔ اس موقع پرایمپلائز یونین کےصدر ندیم کھوکھر نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے آنےوالی گرانٹ جو کہ بیس کڑوڑ چالیس لاکھ ہیں اس سلسلے میں ایمپلائز یونین کا موقف یہ ہے کہ آپ حکومت سندھ میں اپنا اثرورسوخ ا ستعمال کرتے ہوئے گرانٹ میں اضافہ کرائیں اور تنخواہوں میں بیس فیصد سندھ حکومت کے احکامات کے تحت اضافہ کیا جائے۔ ڈائر یکٹر جنرل کے ڈی اے آصف علی میمن نے ایمپلائز یونین کی باتوں کو باغور سنا اور ملازمین کے میڈیکل کی بحا لی سے متعلق یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ عنقریب میڈیکل کے سلسلے میں جلد از جلد ٹھوس لائحہ عمل تیار کر لیا جائے گا ڈائر یکٹر جزل آصف علی میمن نے گرانٹ کے سلسلے میں کہا کہ میں وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے جلدبات کرونگا آخر میں ایمپلائز یونین نے ڈائر یکٹر جزل کے ڈی اے آصف علی میمن کو ادارے و ملازمین کی بہتری اور مثبت کاموں کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ ایمپلائز یونین کے ڈی اے ملازمین کے حقوق کے لئے آپ کے ساتھ ہیں