ایم کیوایم ورکرز فرنٹ KMC کا اہم اجلاس
پاکستان مرکزی آفیسرز ایسوسی ایشن کے ممبر و انچارج لیبر ڈویژن بلدیہ عظمیٰ کراچی یونٹ محمد احمد کی سربراہی میں مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ کے صدر شاہ رخ رضوان, چیئرمین ندیم مرزا بیگ،جنرل سیکریٹری رضی احمد صدیقی اور یونین کے دیگر مرکزی عہدیداران کا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مرکزی آفیسرز ایسوسی ایشن کے ممبر و انچارج لیبر ڈویژن بلدیہ عظمیٰ کراچی یونٹ محمد احمد کی سربراہی میں مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ کے صدر شاہ رخ رضوان, چیئرمین ندیم مرزا بیگ،جنرل سیکریٹری رضی احمد صدیقی اور یونین کے دیگر مرکزی عہدیداران کی موجودگی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حاضر سروس ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا انچارج و یونین کے مرکزی عہدیداران نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اکثر افسران و ملازمین علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی ماتحت کی ہسپتال کام کر رہے ہیں لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہ ان ہسپتالوں میں افسران و ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہےبیماری کی صورت میں ادویات کا نہ ہونا ہر قسم کی میڈیکل رپورٹس باہر پرائیوٹ لیب سے کروانا اور اگر خدانخواستہ آپریشن ہے تو اپنے من چاہے پرائیویٹ کمیشن ہسپتال کا پتہ بتانا ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام افسران و ملازمین کا میڈیکل انشورنس کسی اچھی پرائیوٹائز انشورنس کمپنی سے کروایا جائے کہ کسی بھی ناگہانی حادثہ یا بیماری کی صورت میں افسران و ملازمین کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑےبلدیہ عظمیٰ کراچی کے ماتحت چلنے والے ہسپتالوں میں اگر کوئی ملازم چلا بھی جائے تو بے ترتیب لمبی قطاریں عبور کر بھی لیں تو ملازم ہونے کی حیثیت سے نہ کوئی سہولت اور نہ ہی رعایت کی جاتی
ہزاروں ملازمین بلدیہ شوگر, بلڈ پریشر, ہیپاٹائٹس, ڈینگی, اور انتہائی مہلک کرونا وباء ودیگر موزی بیماریوں کے رہتے بد ترین تکلیف دہ زندگی جیتے اور بعد ازاں بیماری کی شدت میں اضافہ کے تحت ذندگی کی بازی ہار جاتے ہیں یہاں یہ بات بھی انتہائی غور طلب ہے کہ مختلف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کا میڈیکل انشورنس کیا جا چکا ہے اور وہ الحمدللہ میڈیکل انشورنس کی سہولت ہو نے کی وجہ سے مستفید ہورہے ہیں
بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بھی افسران و ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنش کے تحت علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔